جی سیون اجلاس: امریکہ، برطانیہ کے وزرائے خزانہ کی روس، یوکرائن تنازع پر گفتگو
نیگاٹا (نیٹ نیوز) امریکی ٹریڑری سیکرٹری جینٹ ییلن اور برطانوی وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ کی جاپان کے شہر نیگاٹا میں گروپ آف سیون کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی جس میں دونوں نے روس یوکرائن تنازع پر گفتگو کی۔ امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے کہا جی سیون نے ماسکو کی کارروائیوں کی صلاحیت کو محدود کرنے میں اپنے مقاصد حاصل کر لیے ہیں۔ جیریمی ہنٹ نے اتفاق کرتے ہوئے کہا برطانیہ، امریکہ اور دیگر ممالک کے درمیان تعاون نے روس کی یوکرائن کے خلاف اپنے آپریشن کو فنڈ دینے کی صلاحیت کو نقصان پہنچایا، جی سیون ممالک کو گلوبل ساو¿تھ کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کیلئے مزید مدد حاصل کی جا سکے۔
جی سیون