• news

اے ایس پی سرور روڈ کی سرعام اینٹی رائٹ فورس کے 3 اہلکاروں کی چھڑی سے پٹائی


لاہور (نامہ نگار) شمالی چھاو¿نی کے علاقے میں اے ایس پی سرور روڈ نے اینٹی رائٹ فورس کے تین اہلکاروں کی چھڑی سے پٹائی کر دی۔ تشدد کے دوران چھڑی ٹوٹ گئی، اہلکاروں اور افسر کے درمیان گالم گلوج بھی ہوا جبکہ اس واقعہ کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جناح ہاو¿س آمد کے موقع پر اینٹی رائٹ فورس کے دستے وہاں تعینات کئیے گئے تھے۔ اس دوران اے ایس پی سرور روڈ تیمور خان کی افشاں چوک میں تعینات تین اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی۔ جس پر اے ایس پی نے کانسٹیبل مجاہد، شاہ رخ اور شاہدکو اپنی چھڑی سے مارنا شروع کر دیا۔ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور میں اے ایس پی تیمور خان کی جانب سے ماتحت اہلکاروں کو چھڑی سے مارنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
پٹائی

ای پیپر-دی نیشن