• news

کرک میں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ‘ ایک خاندان کے 4 افراد قتل


پشاور (اے پی پی)خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں لین دین کے تنازعے پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ کرک کے نواحی علاقے مکوڑی میں پیش آیا ہے، جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لین دین کے تنازعے کی وجہ سے ہوا، واقعے کا مقدمہ تھانہ بانڈہ داد شاہ میں درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
4 افراد قتل

ای پیپر-دی نیشن