• news

لالہ موسیٰ پولیس نے 30 سال سے روپوش اشتہاری کو دبئی سے گرفتار کر لیا


گجرات‘ لالہ موسیٰ‘ گلیانہ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگاران) پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے 30 سال سے روپوش ہوکر بیرون ملک فرار اشتہاری مجرم انٹرول کے ذریعے دبئی سے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او انسپکٹر عدنان شہزاد اور ان کی ٹیم نے خطرناک مجرم اشتہاری محمد عنصر ساکن جاتریہ کو انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک دبئی سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے قتل کے 1992ءکے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے ٹریس کرکے ریڈ وارنٹ جاری کروائے اور بذریعہ انٹرپول دبئی سے گرفتار کر لیا۔
اشتہاری گرفتار

ای پیپر-دی نیشن