برطانیہ: پاکستان بھارت میچ کے بعد فسادات کی ماسٹر مائنڈ بی جے پی نکلی
لندن (نیٹ نیوز) پاکستان بھارت میچ کے بعد فسادات کی ماسٹر مائنڈ بی جے پی نکلی۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے لیسٹر میں فسادات بھارتی وزیراعظم مودی کی ہندو انتہا پسند جماعت نے بھڑکائے۔ اخبار ’میل آن سنڈے‘ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے واٹس ایپ گروپس کے ذریعے لیسٹر میں لوگوں کو تشدد پر ا±کسایا۔ اخبار نے اس حرکت کو سوشل میڈیا کے ذریعے برطانیہ میں مداخلت کی ”سنگین مثال“ قرار دیا۔
فسادات