• news

متحدہ کو چار بار توسیع کے باوجود مردم شماری میں سست روی پر تحفظات 


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان نے بیان میں کہا ہے کہ چار بار توسیع کے باوجود شہری سندھ میں مردم شماری میں سست روی پر شدید تحفظات ہیں۔ درست انداز میں دیانتداری سے گنا جائے تو روزانہ ایک لاکھ 90 ہزار افراد شمار ہو جائیں۔ شہری علاقوں کی آبادی کی درست گنتی میں سندھ کی ماتحت انتظامیہ کا کردار متعصبانہ ہے۔ شہری علاقوں کے ایک ایک فرد کو درست نہ گنا گیا تو صدائے احتجاج بلند کی جائے گی۔
متحدہ/ تحفظات


 

ای پیپر-دی نیشن