متحدہ ارکان اسمبلی صابر قائم خانی ، صلاح الدین کی گاڑی پر شرپسندوں کا حملہ
اسلام آباد (خبر نگار) ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان قومی اسمبلی صابر قائم خانی اور صلاح الدین کی گاڑی پر گذشتہ رات اسلام آباد میں شرپسندوں کے حملے سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔ ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق شرپسندوں کے حملے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ کنوینئر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے ارکان قومی اسمبلی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور وفاقی وزیر داخلہ راناثناءاللہ سے رابطہ کیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزیر داخلہ کو ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان قومی اسمبلی پر حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ وفاقی وزیر داخلہ فی الفور ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اسمبلی کی حفاظت کا بندوبست کریں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اسمبلی پر حملے میں ملوث عناصر کوفی الفور گرفتارو بے نقاب کیا جائے۔