یورپی یونین عمران کو سمجھا کر حکومت سے مزید محاذ آرائی روکے: انٹرنیشنل کرائسز گروپ
لندن (نوائے وقت رپورٹ ) انٹرنیشنل کرائسز گروپ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے یورپی یونین عمران خان کو سمجھائے کہ حکومت سے محاذ آرائی روک دے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے عمران خان کو یہ بات سمجھانے کی ضرورت ہے پہلے ہی عمران خان سیاسی تنہائی کا شکار ہیں، انہوں نے حکومت سے محاذ آرائی جاری رکھی تو اس کے بہت سارے خطرات اور نقصانات ہو سکتے ہیں۔ انٹرنیشنل کرائسز گروپ کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے اپنے مغرب مخالف سازشی بیانیے سے ہونے والے نقصانات کو پر کرنے کیلئے یورپی یونین کے رکن ممالک سے بھی رابطہ کیا ہے ، لہٰذا یورپی یونین کو چاہیے عمران خان کو تصادم کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ خطرات کے بارے میں آگاہ کرے اور انہیں مزید محاذ آرائی سے روکا جائے۔