• news

عمران خان کا آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا امکان


لاہور(نیٹ نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک (پی ٹی آئی) عمران خان کا آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اپنے خلاف درج دیگر مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہو سکتے ہیں، 9 مئی یا اس کے بعد درج ہونے والے مقدمات پر چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
عمران / پیشی

ای پیپر-دی نیشن