• news

پنجاب انتخابات : الیکشن کمشن کی نظر ثانی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی 

اسلام آباد (وقائع نگار) سپریم کورٹ 14 مئی کو پنجاب انتخابات کے فیصلے پر الیکشن کمشن کی نظر ثانی درخواست پر سماعت آج کرے گی۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ ساڑھے بارہ بجے سماعت کرے گا۔ تین رکنی خصوصی بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی شامل ہوں گے۔ الیکشن کمشن نے اپنی نظر ثانی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے تحت سپریم کورٹ الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں رکھتی، پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کروانے کی بجائے ملک میں ایک ساتھ الیکشن کروائے جائیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ 14مئی کو پنجاب میں انتخابات کروانے کے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے اپنا فیصلہ واپس لے۔
نظرثانی درخواست

ای پیپر-دی نیشن