ملک کو سیاسی آئینی انتخابی گھمبیر بحران میں دھکیل دیا گیا ہے:لیاقت بلوچ
لاہور( خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات میں لکی حالات اور جماعت اسلامی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ جماعت اسلامی کی مرکزی سیاسی کونسل کا اجلاس 27 مئی کو منصورہ میں طلب کرلیا گیا ہے۔ منصورہ میں سیاسی انتخابی اور تعلقات عامہ شعبہ جات کے ذمہ داران اور معروف کالم نویس ڈاکٹر حسین احمد پراچہ کی عیادت اور ملاقات میں کہا کہ ملک کو سیاسی آئینی انتخابی گھمبیر بحران میں دھکیل دیا گیا ہے۔ ۔ قومی سیاسی قیادت ہوش کے ناخن لے۔ عالمی اور قومی سٹیبلشمنٹ کے بچھائے جال میں ٹریپ نہ ہو۔ سیاسی قیادت سیاسی بحرانوں کا سیاسی حل تلاش کرے۔ عام انتخابات ہی پائیدار اور ممکن علاج ہے۔