محکمہ پاپولیشن ویلفیئر حافظ آباد کے زیر اہتمام عالمی مدرز ڈے پر تقریب
حافظ آباد( نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی )محکمہ پاپولیشن ویلفیئر حافظ آباد کی جانب سے انٹر نیشنل مدرز ڈے کی مناسبت سے ضلعی دفتر میں تقریب کا اہتمام کیا گیا اور ڈسٹرکٹ آفیسر ساجدہ مشتاق نے کیک بھی کاٹا ۔14مئی ہر سال انٹر نیشنل مدرز ڈے کے طور پر منایا جاتاہے اسی دن کی مناسبت سے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر حافظ آباد کی جانب سے ماں کو اسکی لازوال قربانیوں،عظمت اور خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ آفیسر ساجدہ مشتاق سمیت محکمہ کے ملازمین،سماجی خواتین اور معززین نے تقریب میں شرکت کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر ساجدہ مشتاق نے کہا ماں کی عظمت اور لازوال قربانیوں پر اس عظیم ہستی کو سلام عقیدت صرف ایک دن نہیں بلکہ ہمیشہ ہی پیش کیا جانا چاہیے کیونکہ ماں ہی ایک ایسی ہستی جو سب کا خیال رکھتی ہے اس لیے آج نوجوان نسل کو چاہیے کہ ایسی عظیم اور ہمدرد ہستی کو کا ہمیشہ خیال رکھا جائے ۔