• news

گوجرانوالہ:گیپکو نے گکھڑ ٹرانسمیشن کیبجلی بحال کردی


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی ( گیپکو) کے انجینئرز اور لائن سٹاف کی رات بھر ہنگامی بنیادوں پر انتھک محنت کے بعد 132کے وی شاہین آباد گرڈ سٹیشن کی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔ گزشتہ رات آندھی کے باعث 132کے وی شاہین آباد۔گکھڑ ٹرانسمیشن لائن کا ایک ٹاور گر گیا تھا جس سے 132کے وی شاہین آباد گرڈ سٹیشن سے نکلنے والے تمام فیڈرز کی سپلائی متاثر ہوئی تھی۔ اطلاع ملتے ہی گیپکو چیف انجینئر محمد ایوب کی ہدایت پر جی ایم آپریشن، چیف انجینئر سمیت تمام ٹیمیں رات ہی موقع پر پہنچ گئی تھی جبکہ اس دوران وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خاں بھی لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہی لیتے رہے اور ہدایات جاری کرتے رہے۔ موقع پر حالات کا جائزہ لینے کے بعد ایک متبادل سرکٹ کے ذریعے 132کے وی شاہین آباد گرڈ اسٹیشن پر بجلی بحالی کا کام نہایت تیزی سے شروع کر کے متاثرہ گرڈ اسٹیشن کی بجلی صبح 09:43 پر بحال کر دی گئی ہے۔ دنوں کے کام کو محض چند گھنٹوں میں مکمل کرکے صارفین کیلئے بجلی کی فراہمی ممکن بنانا بلا شبہ گیپکو کا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن