ایف سی کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہیں: خالد عباس
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ہوٹلز اینڈ ریستورانز آو¿نرز ایسوسی ایشن کے صدر میاں خالد عباس اور ٹینٹ اینڈ کیٹرنگ شاپس آو¿نرز ایسوسی ایشن کے صدر جاوید اقبال گل نے بلوچستان کے علاقہ مسلم باغ میں ایف سی کے کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں، دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے، دہشت گرد کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ۔