سنٹرل پارک انٹرا کلب فٹبال ٹورنامنٹ میزبان ٹیم نے جیت لیا
لاہور ( سپورٹس رپورٹر)سنٹرل پارک انٹرا کلب فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ میزبان ٹیم نے جیت لیا۔سنٹرل پارک فٹبال کلب اور اربن ڈویلپرز کی ٹیمیں فائنل میں مد مقابل ہوئیں۔سنٹرل پارک فٹبال کلب نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے کامیابی سمیٹی۔میچ کا واحد گول سنٹرل پارک کے کپتان نے کھیل کے دوسرے ہاف میں کیا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کے رکن شاہد نیاز کھوکھر فائنل کے مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر محمد عمر قریشی،سکندر ملک اور محمد کلیم بھی موجود تھے۔
وننگ ٹرافی سنٹرل پارک کے کپتان محمد زوہیب اور رنر اپ ٹرافی محمد بلال نے وصول کی۔