پاکستان کمزور فیلڈنگ کےساتھ بڑا ایونٹ نہیں جیت سکتا:علیم ڈار
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے مایہ ناز انٹرنیشنل امپائر علیم ڈار نے کہا کہ ماڈرن ڈے کرکٹ میں سرفراز احمد کو سب سے باصلاحیت کپتان پایا وہ مضبوط کپتان تھے۔ ابھی ریٹائرڈ نہیں ہوا انٹرنیشنل امپائرنگ کرتا رہوں گا آئی سی سی چاہتا ہے میں انٹرنیشنل امپائرز کو گروم کروں۔ورلڈکپ سے قبل علیم ڈار نے قومی ٹیم کی اہم کمزوری کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کمزور فیلڈنگ کےساتھ بڑا ایونٹ نہیں جیت سکتا۔ گراو¿نڈ میں سب کھلاڑیوں کا رویہ الگ اور باہر مختلف ہوتا ہے آف دی فیلڈ ویرات کوہلی بھی علیم بھائی کہہ کر بلاتے ہیں۔