• news

جلاو¿، گھیراو¿، فائرنگ ایجنسیوں نے کی ، یاسمین راشد ، ہمشیرہ مظاہرین کو روکتی رہیں ، عمران

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف نے کہا حقیقی آزادی کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑوں گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بدمعاشوں کی غلامی سے موت بہتر ہے۔ جلا¶ گھیرا¶ اور بعض مقامات پر فائرنگ ایجنسیوں نے کی۔ انہوں نے کہا کہ یاسمین راشد اور ان کی ہمشیرہ مظاہرین کو توڑ پھوڑ سے روکتی رہیں جن کے ویڈیو شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے ٹویٹس اور اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ میں اپنے تمام لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ یاد رکھیں کہ ہم نے لا الہ الا اللہ کا عہد کیا ہے کہ ہم ایک (اللہ) کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ اگر ہم خوف کے بت کے آگے جھکیں گے تو ہماری آنے والی نسلوں کے لیے صرف ذلت و رسوائی ہوگی۔ جن معاشروں میں ناانصافی ہوتی ہے اور جنگل کا قانون ہوتا ہے وہ زیادہ دیر زندہ نہیں رہتے۔ اپنی ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس کسی بھی آزادانہ انکوائری میں پیش کرنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جلاو¿ گھیراو¿ اور بعض مقامات پر فائرنگ وغیرہ میں ایجنسیوں کے اہلکار ملوث تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے تھے افراتفری پھیلائی جائے جس کا الزام تحریک انصاف پر دھرا جائے اور اس کے خلاف جاری کریک ڈاو¿ن کا جواز تراشا جا سکے۔ ویڈیو بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ منظم سازش نظر آئی ہے جس کے تحت سرکاری عمارتیں، کورکمانڈر کا گھر جلایا گیا ہے، تخریب کاروں کو بندوقیں لیکر بیچ میں ڈالا گیا اور انہوں نے لوگوں کو اشتعال دلایا، میرے پاس ویڈیو ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں بیٹھے مافیا نے فائدہ اٹھایا، میری گرفتاری سے جو ردعمل آنا تھا اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سارا نزلہ پی ٹی آئی پر گرایا ہے۔ دوسری طرف عمران خان جناح ہاو¿س پر حملے کے حوالے سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے دفاع میں سامنے آگئے اور انہوں نے ویڈیو شیئر کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر یاسمین راشد اور اپنی بہنوں کی دو ویڈیوز شیئرکیں۔ جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمران خان کی ہمشیرہ مظاہرین سے گفتگو کررہی ہیں۔ عمران خان نے لکھا کہ مرکزی پنجاب کی ہماری صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور میری ہمشیرہ واضح طور پر مظاہرین کو جناح ہاو¿س کو نقصان نہ پہنچانے کی تلقین کررہی ہیں، یہ سب حکومت اور ہینڈلرز کی جانب سے ایک منصوبے تحت کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جناح ہاو¿س سمیت دیگر اہم مقامات پر حملوں کا مقصد ملک میں انتشار پھیلا کر اس کی آڑ میں تحریک انصاف پر جاری کریک ڈاو¿ن میں شدت لانا تھا، جس کے ذریعے مجھ سمیت ہمارے سینئر قائدین اور کارکنان کو جیلوں میں ڈالا جاسکے۔ عمران خان نے دعویٰ کیا کہ یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے جس پر عمل درآمد کا وعدہ انہوں نے نوازشریف سے کر رکھا ہے۔ عمران خان نے شہید کارکنوں کی نماز جنازہ سے متعلق ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔ عمران خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کو جو لوگ شہید ہوئے وہ اپنے حقوق اور پرامن احتجاج کیلئے نکلے تھے۔ ان کو سیدھی گولیاں ماری گئیں۔ کئی زخمی تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔ افسوس یہ ہے کہ اس پر کوئی تحقیقات نہیں کی جا رہیں۔ دنیا میں کوئی اپنے لوگوں پر گولی چلانے کی اجازت نہیں دیتا۔ فرانس میں مظاہرین پر پٹرول بم پھینکتے ہیں لیکن کوئی گولی نہیں چلائی جاتی کیونکہ وہ آزاد ملک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن