قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں آرمی چیف سمیت سول اور عسکری قیادت شرکت کرے گی۔ قومی سلامتی کمیٹی ملکی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ بریفنگ دیں گے۔ اجلاس آج سہہ پہر تین بجے ہوگا۔