• news

پٹرول اور مٹی کا تیل 12 ، ڈیزل 30 روپے لٹر سستا 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت نے پٹرول، ڈےزل، مٹی کے تےل اور لائےٹ ڈےزل آئل کی قیمتوں مےں کمی کا اعلان کےا ہے۔ سب سے زےادہ کمی ڈےزل کی قےمت مےں کی گئی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے لٹر کمی کی گئی ہے۔ پٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قےمتوں مےں بھی 12 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت اب 270 روپے لٹر ہو گی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل میں 30 روپے کی کٹوتی کے بعد اب نئی قیمت 258 روپے لٹر ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ مٹی کا تیل اب 12 روپے کمی کے بعد 164.07 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 روپے کمی کے بعد 152.68 روپے فی لٹر ہو جائے گی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد اسحاق ڈار نے ٹرانسپورٹرز سے کرایوں میں کمی کی اپیل کی ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ امید ہے دیگر اشیاءکی قیمتوں میں بھی کمی ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن