• news

قرض ادائیگی: پاکستان کو جنوبی کوریا سے ریلیف مل گیا، جی 20کیساتھ معاہدے پر دستخط

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)حکومت پاکستان نے  جمہوریہ کوریا کے ساتھ  جی 20ڈیبٹ سروس معطلی اقدام فریم ورک کے تحت 19.9 ملین امریکی ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی کو موخر کرنے کے لیے ڈیبٹ سروس معطلی کے معاہدے پر دستخط کیے ۔ یہ رقم، ابتدائی طور پر جولائی اور دسمبر 2021 کے درمیان ادا کی جانی تھی، اب چھ سال کی مدت میں (بشمول ایک سال کی رعایتی مدت) سالانہ اقساط میں ادا کی جائے گی۔ پاکستان کے ترقیاتی شراکت داروں کی طرف سے دی گئی حمایت کی وجہ سے، جی20 نے وہ مالی جگہ فراہم کی ہے جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لئے فوری صحت اور اقتصادی ضروریات سے نمٹنے کے لیے ضروری تھی۔ قرض کی کل رقم، جو کہ فریم ورک کے تحت معطل کی جانی ہے، جو مئی 2020 سے دسمبر 2021 تک کی ادائیگی کی مدت کا احاطہ کرتی ہے،وہ 3686 ملین امریکن ڈالر ہے۔پاکستان پہلے ہیپنے قرضوں کی ادائیگی کو موخر کرنے کے لیے 21 دو طرفہ قرض دہندگان کے ساتھ 104 معاہدوں پر دستخط کر چکا ہے، جس کی رقم 3,633 ملین امریکی ڈالر ہے۔ مذکورہ بالا معاہدے پر دستخط سے یہ مجموعی رقم 3,653 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن