• news

پی ڈی ایم جلسے کی جھلکیاں

اسلام آباد(رانا فرحان اسلم)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)جلسے کی جھلکیاں پاکستان ڈیموکریٹک مو ومنٹ (پی ڈی ایم)کی جانب سے منعقدہ دھرنے کا مقام پارلیمنٹ ہائوس کے عین سامنے تھا۔ کنٹینر پر سٹیج قائم کیا گیا تھا ، کنٹینر شاہرائے دستور پر پارلیمنٹ ہائو س کے سامنے لگایا گیا ۔مولا نا فضل الرحمن کی جانب سے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے سٹیج بنانے پر رضا مندی ظاہر کی گئی اور وہیں سٹیج قائم کیا گیا۔پاکستان ڈیمو کر یٹک مو ومنٹ (پی ڈی ایم)کے دھرنے کی کال کے دوران وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144نافذ رہی۔ دھرنے کے روز وفاقی دارالحکومت میں موسم انتہائی گرم رہا درجہ حرارت چالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ ملک کے تمام حصوں سے اتحادی جماعتوں کے کارکنان کی آمد کا سلسلہ صبح سے ہی شروع ہو گیاسیاسی جماعتوں کے قائدین بعد میں آنا شروع ہوئے مولانا فضل الرحمن سیاسی قائدین میں سے سب سے پہلے دھرنے کے مقام پرقائم سٹیج پر پہنچے۔ بعد ازاں مریم نواز اور دیگر سجماعتوں کے قائدین بھی سٹیج پر آتے رہے۔ احتجاجی جلسہ میں شرکت کیلئے مریم نواز زرد رنگ کا لباس زیب تن کرکے آئیں۔احتجاج میں جمعیت علمائے اسلام ف کے کارکنان کی تعداد سب سے زیادہ تھی مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور اے این پی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے بھی شرکت کی ۔احتجاج میں مسلم لیگ ن ،پیپلزپاٹی جے یو آئی ف اور دیگر جماعتوں کے پارٹی پرچم نظر آئے۔ سٹیج کے ارد گرد انصار الا سلام کے کارکنان کی تعدادسب سے زیادہ تھی جنہوں نے سکیورٹی کے انتظامات بھی سنبھال رکھے تھے۔پی ڈی ایم کی کال پر ملک بھر سے آئے کارکنان شاہراہ دستور پر تین جانب سے داخل ہوئے ، تینوں داخلی راستوں پر سکیورٹی کے پیش نظر داخلی گیٹ بند کر دئیے گئے تھے ۔کارکنان تینوں مقامات مارگلہ روڈ، نادرا چوک اور سیرینا ہوٹل (فارن آفس چوک)کے گیٹس پھلانگ کر پہنچے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے کسی کارکن کو گرفتارکیا گیا نہ ہی روکنے کی کوشش کی گئی۔شاہراہ دستور سے ملحقہ گرین بیلٹس پر جے یو آئی ف کے کارکنان نے عارضی واش رومز تیار کئے ۔ گئے تاہم اس بات کا تا حال فیصلہ نہ ہو سکا کہ دھرنہ جاری رکھا جائے گا یا رات کے کسی وقت ختم کر دیا جائے گا۔پی ڈی ایم کے احتجاج میں شریک کارکنان کی بڑی تعداد نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ مقررین نے عدلیہ کے جا نبدرانہ فیصلے اور چیف جسٹس کے خلاف تمام مقررین نے کھل کر بات کی۔جلسے کے آکر میں تقریر کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیااور کارکنان کو پر امن طور پر منتشر ہونے کی ہدایت کی ۔

ای پیپر-دی نیشن