• news

بلوچستان اسمبلی میں 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

کوئٹہ (نیٹ نیوز) بلوچستان اسمبلی نے 9 مئی کے پر تشدد مظاہروں کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی۔ مذمتی قرارداد رکن اسمبلی ظہور بلیدی نے پیش کی جسے پینل آف چیئرمین نے بحث کیلئے منظور کر لیا، قرارداد میں کہا گیا ہے تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے حساس سرکاری و نجی املاک پر حملوں اور پرتشدد احتجاج کی مذمت کرتے ہیں۔رکن اسمبلی ظہور بلیدی نے کہا عمران خان بیرونی ایجنڈے پر کار فرما ہیں، 75 سالوں میں ملک دشمنوں نے طرح طرح کی سازشیں کیں، کبھی کسی نے نظریاتی اور سرحدی محافظوں کو نشانہ نہیں بنایا، ملک کو تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش کی گئی، املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن