مصنوعی ذہانت کی بدولت مستقبل میں روبوٹ انسانوں کو کنٹرول کر سکتے ہیں: برطانوی ماہر
لندن (اے پی پی) برطانوی فرم سٹیبلٹی اے آئی کے بانی بنگلہ دیشی نژاد برطانوی عماد مستک نے خبردار کیا ہے کہ مصنو عی ذہانت کی بدولت مستقبل میں روبوٹ انسانیت کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران کہی۔