متنازعہ ٹویٹ کیس،اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 3 روز کی توسیع
اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد کے سپیشل جج سینٹرل نے متنازع ٹویٹ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 3 دن کی توسیع کر دی۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے سماعت کی۔