ایران میں منشیات سمگلنگ پر 5 افراد کو پھانسی دے دی گئی
تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایران میں منشیات سمگلنگ کے جرم میں پانچ افراد کو پھانسی دے دی گئی۔ ایرانی عدلیہ کے مطابق پانچوں افراد کو بندر عباس اور مہتاب جیلوں میں پھانسی دی گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران میں گزشتہ بدھ کو منشیات فروش گروہ کے تین ارکان کو پھانسی دی گئی تھی۔ ایک ہفتے میں 8 افراد کو سزائے موت دی گئی۔ ایران میں رواں برس 210 سے زائد افراد کو موت کی سزا دی جا چکی ہے۔