اٹلی میں راستے کا گڑھا ٹھیک کرنے والے شخص پر لاکھوں روپے جرمانہ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اٹلی میں ایک شہری نے سڑک پر بنے گڑھے کو خود ٹھیک کیا تو اس پر لاکھوں روپے کا جرمانہ عائدکر دیا گیا۔ گڑھا تو ٹھیک ہو گیا مگر ٹریفک پولیس کی جانب سے کلاڈیو ٹرینٹا پر 882 یورو (2 لاکھ 73 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔