سائنسدان نے 74 دن زیر آب رہ کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک یونیورسٹی پروفیسر نے 74 دن زیر آب رہ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ پروفیسر جوزف ڈیٹوری کو ڈاکٹر ڈیپ سی بھی کہا جاتا ہے نے فلوریڈا میں سکوبا ڈائیورز کے لیے زیر آب قائم جولیس انڈر سی لاجز میں رہ کر یہ ریکارڈ بنایا۔ ان کا رہائشی پوڈ بحر اوقیانوس کی سطح سے 30 فٹ گہرائی میں موجود ہے۔