• news

ایران میں گیس کی اہم تنصیب پرمزدوروں کی ہڑتال پر8 افراد گرفتار

تہران (این این آئی )ایران میں حکام نے ملک کے جنوب میں گیس کے ایک اہم مقام پرمزدوروں کی ہڑتال کی قیادت کے الزام میں آٹھ افرادکوگرفتار کرلیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی نائب گورنراکبرپورت نے بتایا کہ جنوبی پارس منصوبے میں مزدوروں کی ہڑتال کے آٹھ اہم رہنماﺅں کوانٹیلی جنس سروسزنے گرفتارکر لیا ۔جنوبی پارس/ نارتھ ڈوم میگا فیلڈ میں قریبا 40 ہزار افراد کام کرتے ہیں۔یہ دنیا میں گیس کا سب سے بڑا معلوم ذخیرہ ہے، جسے ایران قطرکے ساتھ شیئر کرتا ہے۔پورت نے مزید کہاکہ اس علاقے میں سرگرم آٹھ کمپنیوں اور ذیلی ٹھیکےداروں کوہڑتال پراکسانے کے الزام میں بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔مئی کے اوائل میں مقامی میڈیانے اسی علاقے میں ہڑتال کی کال کی حمایت میں ملوث بیرونی ٹھیکےداروں کی گرفتاری کی اطلاع دی تھی۔حکام نے اپریل کے آخرمیں اعلان کیا تھا کہ انھوں نے 4000 مزدوروں کو تبدیل کرنا شروع کردیا ہے۔ وہ بہتراجرت اور کام کےحالات بہتر بنانے کے مطالب کے حق میں ہڑتال کر رہے تھے۔تاہم مزدوروں کی حامی خبر رساں ایجنسی نے خبردی کہ جنوبی پارس میں ہڑتال کرنے والوں نے یونین کے مطالبات پراصرار جاری رکھا ہوا ہے۔ان کے اہم مطالبات میں اجرتوں میں 79 فی صد اضافے کے علاوہ امتیازی سلوک کا خاتمہ اور انجمن سازی کی آزادی کی اجازت دینا شامل ہے۔2022 میں ایران میں اساتذہ اور سرکاری بس ڈرائیوروں نے متعدد مرتبہ ہڑتال کی تھی اور اپنی تن خواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔انھوں نے کم تن خواہوں اورزندگی گزارنے کی زیادہ لاگت کی مذمت کی تھی۔ایران کی معیشت طویل عرصے سے امریکا کی قیادت میں مغرب کی مختلف پابندیوں کی زد میں ہے، حال ہی میں افراطِ زر کی بلند شرح اوراس کی قومی کرنسی کی قدرمیں ریکارڈ کمی کی وجہ سے شہریوں کے مالی حالات بری طرح متاثرہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن