• news

مصر کے ساتھ سنجیدہ تعلقات  کے لیے پرامید ہیں ، ایران

تہران (اے پی پی)ایران نے کہا ہے کہ وہ مصر کے ساتھ سنجیدہ تعلقات کے لیے پرامید ہے۔ سعودی خبررساں ادارے نے ایرانی وزیر خارجہ امیرعبداللہیان کے حوالے سے بتایا کہ دونوں ملکوں کے سفارتخانے تہرا ن اور قاہرہ میں فعال ہیں ،اس لیے وہاں براہ راست سرکاری چینل اور رابطے موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی خطے کے ممالک اور مصر کے ساتھ تعلقات کو بہتربنانے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔دوسری طرف ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے رکن فدا حسین مالکی نے دونوں ممالک کے سفارتخانوں کے دوبارہ کھلنے کے بعد صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی کے درمیان ملاقات کے انتظامات کا اعلان کیا۔واضح رہے مصر نے سعودی عرب کے ایران سے تعلقات کی بحالی کے فیصلے کو سراہا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن