• news

پر امن احتجاج ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے : خرم شہزاد ورک 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سابق صوبائی وزیر قانون خرم شہزاد ورک نے کہا ہے کہ حکومت خود ملکی حالات خراب کر کے اپنے غیر آئینی اقتدار کو طول دینے اور ریاستی اداروں کو عوام کے آمنے سامنے لانے کیلئے فتنہ فساد اور پرتشدد سیاست کو فروغ دے رہی ہے عمران خان کی گرفتاری پر پرامن احتجاج کو پرتشدد بنانا بھی حکومت کے خفیہ ہاتھوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا عمران خان نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ فوج ہماری ہے اس پر کسی قسم کے حملے قابل قبول نہےں ہیں پر امن احتجاج ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے ہم کسی بھی طور پر قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی سیاست کے قائل نہےں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر افضال حیدر کی اقامت گاہ پر میڈیا سے گفتگو کے د وران کیا اس موقع پر حاجی غلام نبی ورک ، مشتاق احمد ذیلدار ، ملک آصف ، رانا بلال محمود خان،چودھری بلال ورک سمیت دیگر موجودتھے ۔

ای پیپر-دی نیشن