پاک فوج ملک دشمنوں کا مقابلہ کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے: بدرالزمان ورک
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ فنگشنل کے مرکزی رہنماءچوہدری بدرالزمان ورک آف کلہ نے کہا کہ پاکستان کا ہر سپہ سالار پاکستانیت سے سرشارہوتا ہے۔ افواج پاکستان کے سپہ سالاراپناہرقدم مادروطن کے بہترین مفادمیں اٹھاتے ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی اسلامیت، انسانیت اورپاکستانیت کےساتھ کمٹمنٹ قابل رشک ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے چوہدری بدرالزمان ورک آف کلہ نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی کمانڈ میں پاک فوج ہرمیدان اورامتحان میں ہم وطنوں کی توقعات پرپورا اترے گی، افواج پاکستان کے نڈر اورزیرک کمانڈر داخلی وخارجی چیلنجز اور خطرات سے نبردآزماہیں۔ پاک فوج اندرونی وبیرونی دشمنوں کاناطقہ بندکرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔