محمد نقیب اللہ شاہ فقیر ؒکے چار روزہ عرس کی تقریبات شروع
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) محمد نقیب اللہ شاہ فقیر ؒکے عرس کے چار روزہ تقریبات کا آغاز، چارہ روزہ تقریبات کی صدارت سجادگان آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف نقیب ثانی حضرت خواجہ صوفی محمد نقیب الرحمان شاہ نقیبی ، حضو ر قبلہ عظمت ثانی حضرت خواجہ صوفی محمد اسد اللہ شاہ کریں گے، 16 مئی کو بعد نماز فجر ذکر وچادر حضرت بابا بلھے شاہ ، بعد نماز ظہر چار مزار اقدس بابا حضور ، بعد نماز عصر کانفرنس خلفائے عزائم سلسلہ عالیہ نقیبیہ ، بعد نماز عشا نعت خوانی و محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا جائے گا، 17مئی بعد نماز فجر حلقہ ذکر و نعت خوانی ، بعد نماز ظہرو عصر جوڑے اور کملی مبارک ، بعد نماز مغرب سجادگان کا خصوصی خطاب ہو گا، بعد نماز عشا محفل سماع وشب بیداری ہو گی، 18مئی کو بعد نماز فجر قرآن خوانی ، رسم صندل ، غسل مبارک مزار اقدس، قل خوانی ، ختم خواجگان، محفل رنگ و دعائے خیر و تقسیم تبرکات کے بعد عرس کی تقریبات کا اختتام ہو گا۔