مسلم لیگ (ن) سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی: ملک اسلم وٹو
نواں کوٹ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق یوسی چیئرمین ملک اسلم وٹو نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی تحریک انصاف اور عمران خان نے کبھی قانون کی پاسداری نہیں کی، عمران خان کی گرفتاری قانونی تھی مگر اس گرفتاری کی آڑ میں جس طرح گھیراﺅ ،جلاﺅ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں ،سیکورٹی اداروں سمیت پرائیویٹ املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے ماضی میںاسکی کوئی مثال نہیںملتی ۔