• news

پتوکی: گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے 4 افراد زخمی


پتوکی+ قصور (نمائندگان نوائے وقت) دکان پر گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹ گیا4افراد زخمی کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پرانی منڈی چونیاں روڈ پر واقع اےک دکان پر غیر قانونی گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا ۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی جبکہ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے باعث 4 افراد 14 سالہ ریحان، 15 سالہ علی، 28 سالہ عبدالوحید اور 18 سالہ امیس شدید زخمی ہوگے ہےں جن کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن