ڈپٹی کمشنر قصورکی زیر صدارت ڈینگی تدارک کے حوالے سے جائزہ اجلاس
قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر ارشد بھٹی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جعفر چوہدری، ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمد خرم ابراہیم، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عبدالغفار ڈوگر، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر لائیق چوہدری، ڈسٹرکٹ آفیسر زکوٰة چوہدری اشفاق خاں اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔ محکمہ ہیلتھ کے افسروں نے ان ڈور، آو¿ٹ ڈور ڈینگی تدارک سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ اینٹی ڈینگی ٹیمیں ہاٹ سپارٹس کی چیکنگ کے عمل کو سو فیصد یقینی بنائیں اور لاروا کی تلفی کیلئے کیمیکل ٹریٹمنٹ کریں۔ علاوہ ازےں ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی زیر صدارت ہسپتالوں کے جراثیمی ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔