• news

حالیہ مہنگائی کی لہر سے ہر شخص خوفزدہ ہو چکا : علی اصغر منڈا 


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر این اے 120 سابق ایم پی اے چوہدری علی اصغر منڈاایڈووکیٹ نے کہا کہ حالیہ مہنگائی کی لہر سے ہر شخص خوفزدہ ہو چکا ہے، اشیا خورد ونوش کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہیں غریب دیہاڑی دار طبقہ کی قوت خرید ختم ہو کررہ گئی، مہنگا ئی کے باعث ہر پاکستانی پر یشان ہے کہ وہ گھر کا نظام کیسے چلائے اور بال بچوں کی پرورش کس طرح کرے،میڈیا سے گفتگو کرتے چوہدری علی اصغر منڈا نے کہاکہ ملک میں جاری مہنگائی کی رفتار سے غریب اور متوسط طبقہ کی اب گزربسر مشکل ہور ہی ہے آٹا ، دالیں، گھی، چینی ودیگر اشیا خورد ونوش کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہور ہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن