قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج ہر کسی کا حق ہے: جہانزےب خان
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل و امیدوار پی پی 142 خان جہانزیب خان نے کہا کہ احتجاج آئین و قانون کے دائرے میں ہر کسی کا آئینی حق ہے لیکن جوکچھ گذشتہ دو دنوں میں ملک میں ہوا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی نے احتجاج کی آڑ میں ملک بھر میں نہ صرف دہشت گردی پھیلا ئی بلکہ ملک کو کمزور کرنے اور ریاستی اداروں کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی، اپنے ایک بیان میں خان جہانزیب خان نے کہا کہ پاکستان کے دشمن جو کام نہ کر سکے عمران خان اور اسکی جماعت نے وہ سب کچھ کیا۔