گوجرانوالہ:نشہ کرنے کے دوران جھگڑا،چھری کے وار سے ساتھی قتل
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )نشہ کرنے کے دوران جھگڑا ہوجانے پر نشہ کے عادی شخص نے چھرےاں مار کر ساتھی کو قتل کردےا ، مقتول کی نعش ہسپتال میں منتقل ،پولےس نے مقدمہ درج کرلےا۔ اتحاد کالونی کا رہائشی ندےم نشہ کا عادی تھا جو اپنے ساتھےوں بلال اور شہروز کے ہمراہ نشہ کر رہا تھا کہ اس دوران اسکا بلال کےساتھ تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گےا جس پر طےش مےں آنےوالے بلال نے ندےم کو چھرےوں کے وار کرکے قتل کر دےا اور خود موقع سے فرار ہو گےا ،تاہم مضروب نشئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گےا ، تھانہ جناح روڈ پولےس نے مقتول کے بھائی سہےل کی مدعےت مےں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔