• news

گوجرانوالہ:(ن) لیگ کا قافلہ اسلام آباد دھرنے میں پہنچا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے سٹی یوتھ کوآرڈی نیٹر عمر فاروق ڈارکی قیادت میں قافلہ پی ڈی ایم کی کا ل پر دھرنے میں شرکت کیلئے اسلا م آبا د پہنچاجس میں کارکنو ں کی کثیر تعدا د ان کے ہمراہ تھی ،قافلہ دفتر گارڈن ٹاو¿ن نزد سیالکوٹ بائی پاس گوجرانوالہ سے اسلام آباد سپریم کورٹ کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کیلئے روانہ ہو ا۔رہنما مسلم لیگ(ن) عمر فا روق ڈا ر نے روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہو ئے کہا ملک کے موجودہ بحران کا ذمہ دار عمران خان ہے۔ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہونی چاہیے، پی ٹی آئی ملک دشمن جماعت ہے اس پر فوری پابندی لگنی چاہئے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جس طرح فوجی اور قومی املاک کو نقصان پہنچایا۔ اداروں کیخلاف نفرت پھیلائی اس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد کے پر تشدد واقعات اور جلاﺅ گھےراﺅ نے ثابت کردیا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد سول وار کروانا ہے پورے ملک میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے والوں کو ریلیف دیا جارہا ہے جو عدل و انصاف کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے۔

ای پیپر-دی نیشن