• news

گوجرانوالہ:ٹیوٹا کے اداروں میں سمر سکلز کیمپ کیلئے معاہدہ

گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)ٹیوٹا کے اداروں میں سمر سکلز کیمپ کے انعقاد کیلئے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ/ٹیوٹا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مابین معاہدہ طے پاگیا۔ سکلز سمر کیمپ کی لانچنگ تقریب گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے انڈسٹریز ایس ایم تنویر اور صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر تھے، سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ، سیکرٹری ہائیرایجوکیشن، سیکرٹری سکول ایجوکیشن، سی اواو ٹیوٹا احمد خاور شہزاد، سینیٹر ڈائریکٹر جنرل ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ، چیئرمین پی بی ای ٹی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے کامرس اینڈ انڈسٹری ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ اس کیمپ کے انعقاد سے طلبہ گرمیوں کی چھٹیوں میں اپنا وقت نئی سکلز سیکھنے میں صرف کریں گے۔ انکا کہنا تھا یہ پروگرام طلبا کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرے گا،وزیر تعلیم منصور قادر نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بچوں کو یہ احسا س دلایا کہ ہنر سیکھنا انتہائی اہم ہے اور یہ ان کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن