عمران خان کےساتھ حکمرانوں کا رویہ قابل مذمت ہے:سید آغا نوید
قصور (نمائندہ نوائے وقت) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائی میں عوام کا بہترین کردار ہے۔ عوام اس فتح کی مبارکباد کی مستحق ہے۔ عوام نے حق اور سچ کا ساتھ دےکر ثابت کیا کہ وہ چوروں اور لٹیروں کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں اور انہیں اب ایک سچے اور ایماندار لیڈر کا ساتھ دینا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار قومی اسمبلی این اے 131 سید آغا نوید ہاشم رضوی سے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کےساتھ حکمران کا رویہ قابل مذمت ہے۔