نرسز کا شعبہ خدمت خلق کی ایک اعلیٰ مثال ہے :ذکیہ ارشاد
شےخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) الفجر میڈیکل سنٹر شیخوپورہ کی سی ای او ذکیہ ارشاد نے نرسز کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب مےں کہا کہ جب دنیا کے تمام رشتے انسان کا ساتھ چھوڑ جاتے ہیں ہماری یہ مائیں بہنیں بیٹیاں اس وقت مریض کےلئے جو خدمات سرانجام دیتی ہیں اس کی دنیا میں اور کوئی مثال نہیں ملتی نرسز کا شعبہ خدمت خلق کی ایک اعلی مثال ہے انتہائی کم تنخواہ میں کام کرنےوالی نرسز معاشرے کا سرمایہ ہوتی ہیں ۔