• news

انصاف کا دوہرامعیار ملک وجمہوریت کےلئے زہرقاتل ہے:مقررےن


شرقپور شریف (نامہ نگار ) پی ڈی ایم کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کےلئے لیگی رہنماو¿ں سمیت کارکنوں کا قافلہ اسلام آباد کےلئے گزشتہ روز روانہ ہوا۔ جسکی قیادت سابق ایم پی اے میاں عبدالروف رانا عتیق انور نے کی جبکہ دوسری جانب سابق ایم پی اے حاجی افتخار احمد بھنگو کے ڈیرے سے قافلہ روانہ ہوا۔ جس میں سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی شرقپور میاں عمران علی اشرف یعقومیہ چوہدری بلال افتخار بھنگوودیگر شامل تھے قافلے میں فیض پور سے سابق ایم پی اے میاں عبدالروف نے سینکڑوں گاڑیوں اور ہزاروں کارکنوں سمیت شمولیت اختیار کی اور فیروز والا سے پیر اشرف رسول و دیگر نے شمولیت اختیار کی اس موقع پر مقررےن نے خطاب کرتے کہا کہ قوم نے دیکھ لیا ہے کہ عمران خان کیسا پاکستان چاہتے ہیں پی ٹی آئی پاکستان میں آگ اور خون کا کھیل جاری رکھنا چاہتی ہے انصاف کا دوہرامعیار ملک وجمہوریت کے لیے زہرقاتل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن