• news

پرنٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات ‘ زاہد حسین شاہ صدر، آصف سعید سینئر نائب صدرمنتخب


سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی)پرنٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں تمام عہدیدار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے،مد مقابل امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے،الیکشن کمشنر امداد حسین امداد راجپوت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ،جس کے تحت زاہد حسین شاہ صدر،محمد آصف سعید سینئر نائب صدر،محمد خالد سعید نائب صدر،محمد سعید قاسم جنرل سیکرٹری،علی احمد جوائنٹ سیکرٹری محمد شہباز فنانس سیکرٹری اور محمد یٰسین ملک سیکرٹری نشرو اشاعت منتخب ہوگئے،نو منتخب صدر زاہد حسین شاہ اور جنرل سیکرٹری محمد سعید قاسم نے کہا کہ ایسوسی ایشن نے جو ذمہ داری سونپی ہے،اسے دیانتداری سے نبھائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن