پام اورسویابین آئل کی درآمد میں 9 ماہ کے دوران 5 فیصد اضافہ ہوا
مکوآنہ (این این آئی)ملک بھر میں پام اورسویابین آئل کی درآمد میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیاد پر5 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تامارچ پام آئل کی درآمد کاحجم 2.62ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پام آئل کی درآمد کاحجم 2.50 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔ مارچ میں پام آئل کی درآمد کاحجم 183.22 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 344.89 ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 320.92 ملین ڈالر رہا۔ مالی سال 2022 میں پام آئل کی درآمد کاحجم 3.151 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی سیمارچ تک 232.79 ملین ڈالر کاسویا بین آئل درآمدکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 122 فیصدزیادہ ہے۔