کٹھ پتلی کو سب سے پہلے بے نقاب کیا، وقت آنے پر گھر بھیج دیا: بلاول
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب سلیکٹڈ راج اس ملک پر مسلط کیا گیا تھا اور جمہوریت کے لباس میں ایک کٹھ پتلی اس ملک پر مسلط کیا گیا اور آپ کی جمہوریت حملے ہو رہے تھے، آپ کے آئین پر حملے ہو رہے تھے تو پاکستان پیپلزپارٹی ہی تھی جس نے شروع دن سے ہی کٹھ پتلی کو بے نقاب کیا اور جب وقت آیا تو انہیں گھر بھیج دیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ آپ کے پاس منشور تو موجود ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ آپ نے اپنی تنظیم اور ڈسپلن پر عمل کرنا ہے۔ سیاسی جماعتوں کا کام ہی یہی ہے کہ وہ ڈسپلن میں رہیں اور آگنائز رہیں اور آرگنائز طریقے سے اپنا پیغام پہنچائیں۔ اگر کسی آمر کی وجہ سے ہمارا کوئی اختلاف ہے تو ہم پورے اداروں کی مخالفت نہیں کرتے کیونکہ یہ ادارے ہمارے اپنے ادارے ہیں اور ان کا دفاع کرنا اور ذمہ داری ہم پر ہے۔ یہ ہمارا دفاع سرحدوں پر کرتے ہیں۔ اگروہ ملک کے اندر ان پر حملہ آور ہوتے ہیں تو پاکستان پیپلزپارٹی جیسے پارلیمان کا دفاع کرتی ہے جیسے عدالت کا دفاع کرتی ہے ایسے ہی ہمارے باقی اداروں کا دفاع کریں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ کشمیری رہنماؤں نے بھارت کی جانب سے جی 20 کانفرنس کے مقبوضہ کشمیر میں انعقاد پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جی 20 کانفرنس کا مقبوضہ سرینگر میں انعقاد کشمیریوں کیلئے ناقابل قبول ہے۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے بلاول بھٹو کو جی 20 کانفرنس کے دوران مظفرآباد اور باغ آنے کی دعوت دی جسے وزیر خارجہ نے قبول کرلیا۔ رہنما پی پی پی نے کہا کہ بلاول آزاد کشمیر آ کر کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کریں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر کا مقدمہ میری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کانفرنس پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں۔ بلاول بھٹو سے ملاقات کیلئے چوہدری یاسین، لطیف اکبر، سردار یعقوب اور فیصل راٹھور اسلام آباد آئے تھے۔ ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ بھی ہمراہ تھے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ کشمیری رہنماؤں نے بھارت کی جانب سے جی 20 کانفرنس کے مقبوضہ کشمیر میں انعقاد پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جی 20 کانفرنس کا مقبوضہ سرینگر میں انعقاد کشمیریوں کیلئے ناقابل قبول ہے۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے بلاول بھٹو کو جی 20 کانفرنس کے دوران مظفرآباد اور باغ آنے کی دعوت دی جسے وزیر خارجہ نے قبول کرلیا۔ رہنما پی پی پی نے کہا کہ بلاول آزاد کشمیر آ کر کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کریں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر کا مقدمہ میری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کانفرنس پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں۔ بلاول بھٹو سے ملاقات کیلئے چوہدری یاسین، لطیف اکبر، سردار یعقوب اور فیصل راٹھور اسلام آباد آئے تھے۔ ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ بھی ہمراہ تھے۔