• news

جناح ہائوس عوام کیلئے کھول دیا گیا

لاہور(آئی این پی +نیٹ نیوز) جناح ہاؤس لاہور اور ملٹری انجنیئرنگ سروسز کے دفتر عوام اور سول سوسائٹی کیلئے کھول دیے گئے، عوام اور سول سوسائٹی نے نو مئی کو یوم سیاہ قرار دیکر دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ نو مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے مشتعل ہجوم نے جناح ہاؤس لاہور پر ہلہ بول کر اس تاریخی عمارت کو نذر آتش کردیا تھا۔دونوں مقامات ہر روز دن 11 بجے سے 1 بجے اور پھر 3 بجے سے شام 6 بجے تک عوام الناس کیلئے کھلے رہیں گے، عوام ان مقامات پر بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن