ملکی ترقی میں تعلیم کاکردار انتہائی اہمیت کاحامل :علامہ راغب حسین نعیمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ ملکی ترقی میں تعلیم کاکردارانتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ تعلیم یافتہ قوم قانون شکنی کے بجائے قانون کی پاسداری کو فروغ دیتی ہے۔ دین طلبہ کو اپنے کردار اورگفتار کے لحاظ سے نبی کریم ؐ کی تعلیمات کامظہرہوناچاہیے ۔تعلیم یافتہ قوم اپنی نئی نسل کی پرورش ایک ان پڑھ قوم سے کہیں بہتر کر سکتی ہے۔تعلیم ہمارے معاشرے سے مختلف سماجی برائیوں کو دور کرتی ہے ۔ان خیالات کاااظہارانہوں نے گزشتہ روز جامعہ محمدیہ غوثیہ میں نئے تعلیمی سیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ ہم مذہب کی اخلاقی تعلیمات پرعمل پیرا ہوکر معاشرے کو پرسکون اور مثالی بناسکتے ہیں۔اہل مد ارس اعتدال کاراستہ اختیار کریں اورمعاشرے کے تمام طبقات کیلئے مفید اورمثالی شہری بنیں۔