• news

غلبہء اسلام کی جدوجہد اْمت کا اہم فریضہ ہے:اشرف جلالی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مزمل پیلس سفاری پارک لاہور میں ’’اسلام زندہ باد کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا اسلام سے ٹکرانے والی ہر قوت بالآخر ختم ہو جائیگی۔ فرزندانِ اسلام کو دین اسلام قبول کرنے کیساتھ ساتھ دین اسلام کو ہر دین پر غالب کرنے کی ڈیوٹی بھی عطا کی گئی ہے۔ آج اسلام پر ہر طرف سے فتنوں کی یلغار ہو رہی ہے، ایسے میں فرزندانِ اسلام کو اپنے اور دوسروں کے دین کی بھرپور حفاظت کرنا ہو گی۔ کانفرنس میں علامہ فرمان علی حیدری، علامہ محمد صدیق مصحفی، پیر سید کامل شاہ بخاری ودیگر نے شرکت کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن