مالی وسائل میں اضافے کے بغیر کوئی ادارہ ترقی نہیں کر سکتا:طاہر رضا بخاری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے ایوان اوقاف میں زونل ناظمین اوقاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالی وسائل میں اضافے کے بغیر کوئی ادارہ ترقی نہیں کر سکتا ہے۔ اسی پر محکمانہ فلاح اور بقاء کا انحصار اور اسی سے ملازمین کی زندگی میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے نے کہا کہ میرٹ،شفافیت اور گڈ کور ننس کو یقینی بنالیا۔ اس کے بغیر بد عنوانی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ مقررہ اہداف سے زائد ریکوری والے افسران یقینا تحسین و تبریک کے مستحق ہوں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب کے بعض سر کلز میں سپیشل سروے کے ذریعے نئی ا سیسمنٹ کاانتظام حسبِ ضرور ت منیجریا ایگزیکٹو آفیسر لینڈ کی تعیناتی اور بعض سرکلز میں سپیشل آڈٹ بھی کروایا جائے گا۔